کراچی میں سولہویں سالانہ انٹر اسکول انڈور ریگاٹا کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔

کراچی میں سولہویں سالانہ انٹر اسکول انڈور ریگاٹا کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔۔۔

ایونٹ میں ستائیس اسکول اور یونیورسٹی کے سیکڑوں ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔۔

پہلی بار بیس سے زائد نابینا کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔۔۔

کھلاڑی چار مختلف کیٹیگریز میں ان ایکشن ہوئے۔۔ جس میں انڈرففٹین، ایٹین، ٹوئنٹی ون اور ٹوئنٹی فائیو شامل ہیں۔۔ مقابلوں کے دوران سات نئے ریکارڈز بھی بنے۔۔

ریان ملک اور میرال ظفر نے دو دو ریکارڈز قائم کیے۔۔۔ دبئی سے مقابلوں میں خصوصی طور پر شرکت کرنے والے راید احمد بلوچ نے انڈر ٹوئنٹی ایونٹ میں دو برونز میڈل لیے۔۔۔

چیئرمین ریگاٹا عارف اکرام کا کہنا ہے کہ ہمارا کلب ہر سال کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔۔ اس بار بھی کئی ٹیلینٹڈ کھلاڑی سامنے آئے ہیں۔۔

بہترین پرفارمرز کو رواں برس جرمنی، لتھوینیا اور ویانا میں ہونے والے ایونٹس میں بھیجا جائے گا۔۔ جہاں یہ کھلاڑی نا صرف تجربہ حاصل کر سکیں گے ساتھ ہی پاکستان کا نام روشن کریں گے۔۔

مہمان خصوصی روس کے قونصل جنرل آندرے فیڈروف نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی.. خطاب میں منتظمین کو ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔۔

آخر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے گئے۔۔ روئنگ کا آؤٹ ڈور ایونٹ یکم سے چار فروری تک کراچی بوٹ کلب میں ہو گا۔۔

 

 

error: Content is protected !!