ورلڈ کپ سپر لیگ،پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کی دوسری پوزیشن

پاکستان ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ورلڈ کپ سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر آ گئی۔آئی سی سی نے ورلڈ کپ سپر لیگ کا پوائنٹس ٹیبل جاری کر دیا جس کے مطابق بھارت 21 میچوں میں 139 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ پاکستان 19 میچوں میں 130 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آ گیا ہے۔ورلڈ کپ سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر 19 میچوں میں 130 پوائنٹس کے ساتھ نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر ہے۔انگلینڈ 18 میچوں میں 125 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کی 18 میچوں میں 120پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن ہے۔بنگلادیش کرکٹ ٹیم 18 میچوں میں 120 پوائنٹس لے کر چھٹے نمبر پر ہے۔

error: Content is protected !!