پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریزکے کراچی میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو 79رنز سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کردی ہے، پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے ہدف 262 رنز کے جواب میں182رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی، پاکستان کی اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا اور اس کی پہلی دو وکٹیں صرف 9 رنز پر پویلین لوٹ گئیں، اس کے بعد بھی وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا، پاکستان کی جانب سے فخر زمان صفر، امام الحق چھ، بابر اعظم 79، محمد رضوان 28، حارث سہیل10، آغا سلمان علی 25، محمد نواز 3،اسامہ میر12 ، محمد وسیم 10، حارث رئوف صفر جبکہ نسیم شاہ بغیر کوئی سکور بنائے ناٹ آئوٹ رہے، نیوزی لینڈ کی جانب سے اش سودھی نے دواور ٹم سائوتھی نے دو دو جبکہ لوکی فیرگوسن، مچل سانٹر، مائیکل بریسویل اورگیلن فلپ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے کو پلیئر آف دی میچ قرار دیاگیا۔قبل ازیں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور ان کی پوری ٹیم 49.5 اوورز میں 261 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی، نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کانوے نے 101 ، کین ولیمسن نے 85 جبکہ مچل سانٹر نے 37 رنز بنائے، ان تین کے علاوہ کوئی بھی کیوی بیٹر اپنا سکور ڈبل فیگرز میں نہ لے جاسکا، بارہ رنز فاضل کے تھے، پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے چار، نسیم شاہ نے تین، حارث رئوف نے اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔