قائداعظم ٹرافی: زین عباس کے 292 رنز ‘ ذیشان ملک ‘ صاحبزادہ فرحان محمد باسط اور ریحان آفریدی کی سنچریاں.

 

 

قائداعظم ٹرافی: زین عباس کے292 رنز۔ ذیشان ملک ۔صاحبزادہ فرحان محمد باسط اور ریحان آفریدی کی سنچریاں۔

نعمان علی کی چھ اور فہیم اشرف کی پانچ وکٹیں۔

 

قائداعظم ٹرافی کے چوتھے راؤنڈ کے سلسلے میں کھیلے جانے والے میچوں کے دوسرے دن کے کھیل کی خاص بات ملتان کے زین عباس کی شاندار بیٹنگ تھی جنہوں نے292 رنز اسکور کیے۔

پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں راولپنڈی نے اپنی پہلی اننگز 77 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی اور پوری ٹیم 144 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ذیشان ملک نے جو گزشتہ روز 9 چوکوں کی مدد سے60 رنز بناکر ناٹ آؤٹ تھے شاندار سنچری مکمل کی اور 108 رنز اسکور کیے جس میں15 چوکے شامل تھے۔ فیصل آباد کی طرف سے فہیم اشرف نے صرف12 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔

کھیل کے ختم ہونے پر فیصل آباد نے اپنی دوسری اننگز میں 135 رنز بنائے تھے اور اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔
محمد حریرہ 87 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کراچی وائٹس نے دوسرے دن کھیل ختم ہونے پر اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے104 رنز بنائے تھے۔عماد عالم 63 اور خرم منظور33 رنز پر بیٹنگ کررہے ہیں۔

اس سے قبل لاہور وائٹس نے 345 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی اننگز شروع کی اور 509 رنز9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔ علی زریاب ستائیس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے222 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

فہد منیر72، احمد شہزاد 65 اور سعد نسیم نے61 رنز اسکور کیے۔
کراچی وائٹس کی طرف سے نعمان علی نے162 رنز دے کر6 وکٹیں حاصل کیں۔

 

ایبٹ آباد میں پشاور ریجن کی ٹیم نے لاہور بلوز کے پہلی اننگز کے اسکور 334 کے جواب میں 224 رنز بنائے تھے اور اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔صاحبزادہ فرحان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے132 رنز بنائے ان کی اننگز میں اکیس چوکے اور ایک چھکا شامل ہے۔

شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی میں فاٹا نے ملتان کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 195 رنز بنائے تھے اور اس کے4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ ریحان آفریدی 19 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 135رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔

 

اس سے قبل ملتان نے اپنی پہلی اننگز 529 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔ زین عباس نے شاندار بیٹنگ کی ۔ وہ صرف 8 رنز کی کمی سے ٹرپل سنچری مکمل نہ کرسکے۔ان کی 292 رنز کی اننگز میں 39چوکے اور3 چھکے شامل تھے۔
محمد باسط نے بھی 150 رنز بنائے جس میں 24چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

 

 

 

 

error: Content is protected !!