ناہیدہ خان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

 

 

ناہیدہ خان انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئیں

ناہیدہ خان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

ناہیدہ خان کا بین الاقوامی کریئر 14سال پر محیط رہا ۔

 

انہوں نے7 فروری 2009 ءکو سری لنکا کے خلاف بوگرہ بنگلہ دیش میں اپنا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا تھا۔

 

ناہیدہ خان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی واحد خاتون کرکٹر ہیں جن کا تعلق بلوچستان سے ہے۔

انہوں نے120 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے2014 رنز بنائے اور ایک وکٹ حاصل کی۔

انہیں ایک ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سب سے زیادہ کیچز کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔انہوں نے 2018میں سری لنکا کے خلاف دمبولا میں چار کیچ لیے تھے وہ میچ پاکستانی ٹیم 94رنز سے جیتی تھی۔

ناہیدہ خان نے پچاس اوورز کے تین عالمی کپ مقابلوں 2017،2013 ،2022اور چار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2012۔2014۔2016۔2018 میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔

 

ناہیدہ خان نے کرکٹ سے اپنی وابستگی برقرار رکھتے ہوئے کوچنگ کا شعبہ اختیار کیا اور حال ہی میں انہوں نے پاکستان کپ ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ میں بلاسٹرز کی اسسٹنٹ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داری نبھائی اس سے قبل انہوں نے مارچ میں ہونے والی ویمنز لیگ میں ایمازون ٹیم کے ہیڈ کوچ توفیق عمر کی اسسٹنٹ کوچ کے طور پر بھی کام کیا تھا ۔ان نمائشی میچوں میں ایمازون دو ایک سے فاتح رہی تھی۔

 

ناہیدہ خان کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے کریئر میں جو بھی سپورٹ ملی ہے اس پر وہ بہت خوش ہیں۔وہ اپنی فیملی،ساتھی کھلاڑیوں، کوچز۔ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں جنہوں نے ان کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی صلاحیتوں پر بھروسہ کیا۔وہ اپنی مداحوں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں جنہوں نے ان کے کریئر میں ہمیشہ ان کا ساتھ دیا چاہے وہ پاکستان میں ہوں یا دیگر ممالک میں۔

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویمنز ونگ کی سربراہ تانیہ ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں خواتین کرکٹ کے لیے ناہیدہ خان کی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی۔ان کی مہارت ۔ حوصلہ مندی اور کھیل سے ان کی جنون کی حد تک محبت اور لگن مثالی ہے اور یہ دیگر کھلاڑیوں کے لیے بھی مثال ہے کہ وہ ناہیدہ خان کو دیکھ کر کس طرح آگے بڑھ سکتی ہیں۔

 

تانیہ ملک نے کہا ہے کہ ناہیدہ خان ریٹائرمنٹ کے بعد مستقبل میں جو بھی کرنا چاہیں گی ہماری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔

 

 

error: Content is protected !!