آئی ٹی ایف ایشیاء انڈر14 ٹینس چیمپئن شپ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے ٹینس سٹار حمزہ رومان نے جیت لی فائنل میں حمزہ نے پاکستان ہی کے ابوبکرکو چھ دو چھ تین سے شکست دیکر گولڈمیڈل جیتاجبکہ ڈبلز میں بھی پاکستان کے حمزہ رومان اور ابوبکر طلحہ نے بنگلہ دیش کے تشار اور بھیاں کو ہراکر فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں منعقدہ آئی ٹی ایف ایشیاء انڈر14 ٹینس چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے ٹینس سٹار حمزہ رومان نے انفرادی اور ڈبلز میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈلز حاصل کیا۔
انفرادی مقابلوں کے فائنل میں پاکستان کے حمزہ رومان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان ہی کے ابوبکر طلحہ کو چھ دو اور چھ تین سے شکست دی جبکہ ڈبلز میں پاکستان کے حمزہ رومان اور ابوبکر طلحہ نے بنگلہ دیش کے جوڑی تشار اور بھیاں کو چھ تین اور چھ چار سے شکست دیکر میڈلز اپنے نام کئے۔ جو پاکستان اور خاص طور پر خیبرپختونخوا کے لئے اعزاز کی بات ہے۔