پہلا حاجی ملک عمر خطاب خلیل میموریل کے پی جونیئر ٹینس چیمپئن شپ شروع ہوگئی

پہلا حاجی ملک عمر خطاب خلیل میموریل کے پی جونیئر ٹینس چیمپئن شپ پشاور سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئی چیمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح ڈاکٹر مسعود جاوید نے کیا ان کے ہمراہ صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عمرآیاز، ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے ٹینس کوچزرومان گل،نعمان خان، شہریار خان، انعام گل، جانان خان سمیت دیگرشخصیات موجود تھیں

چیمپئن شپ میں سو سے زائد کھلاڑی مختلف کیٹگریز میں شرکت کررہے ہیں، چیمپئن شپ 24 جنوری تک جاری رہیگا۔صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عمرایاز خلیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئن شپ میں بوائز انڈر9‘انڈر13 اور انڈر 16 کے مقابلے ہوں گے ان مقابلوں کو انٹرنیشنل ٹینس سٹار اعجاز احمد خان خلیل(امریکہ) اور کاشان عمر خلیل (کینیڈا) سپانسر کررہے ہیں جس کا مقصد جونیئر کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مواقع فراہم کرنا ہیں

انہوں نے کہا کہ سالانہ گرانٹ آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں ہے جس کے باعث اپنی مدد آپ کے تحت متعدد مقابلے کرائے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔افتتاحی رو ز کھیلے گئے میچز میں انڈر13 کیٹگریز میں ریان عمر خلیل نے ابراہیم خان کو چھ ایک چھ صفر سے شکست دی، ارسلان نے جبران کو چھ د و چھ تین سے ہرایا، انڈر16 کیٹگری میں احتشام نے جنید کو چھ دو چھ تین سے شکست دی، ارسلان نے عبدالرحمان کو چھ ایک اور چھ دو سے شکست دیدی۔ مقابلے 24 جنوری تک جاری رہینگے۔

error: Content is protected !!