قائداعظم ٹرافی: پشاور کے نیاز خان کی 5وکٹیں ، وقاراحمد کے 93 رنز ناٹ آؤٹ.

 

قائداعظم ٹرافی: پشاور کے نیاز خان کی 5وکٹیں ، وقاراحمد کے 93 رنز ناٹ آؤٹ

 

قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پشاور ریجن کے فاسٹ بولر نیاز خان کی عمدہ بولنگ کے نتیجے میں راولپنڈی ریجن کی ٹیم پہلی اننگز میں 137 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

ایبٹ آباد میں میچ کے دوسرے دن راولپنڈی نے46 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر اننگز شروع کی تھی۔ نیاز خان نے 53رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔عبا س آفریدی نے تین اور ساجد خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
کھیل کے اختتام پر پشاور نے اپنی پہلی اننگز میں 186 رنز بنائے تھے اور اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔وقار احمد چودہ چوکوں کی مدد سے 93رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ملتان ریجن اور لاہور ریجن وائٹس کے درمیان دوسرے دن کا کھیل بارش کیوجہ سے ممکن نہ ہوسکا۔ پہلے دن بھی 64 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا تھا جس میں ملتان ریجن نے تین وکٹوں پر196 رنز بنائے تھے۔زین عباس نے بارہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 94 رنز اسکور کیے تھے۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں فیصل آباد ریجن نے لاہور ریجن بلوز کے خلاف میچ کے دوسرے دن آٹھ وکٹوں پر211 رنز بنائےتھے۔ابوبکر خان نے 63 اور علی شان نے55 رنز اسکور کیے۔علی شفیق نے36 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

 

شعیب اختر اسٹیڈیم پنڈی میں کراچی وائٹس اور فاٹا کے درمیان میچ کے دوسرے دن فاٹا نے ٹاس جیت کر کراچی ریجن وائٹس کو بیٹنگ دی جس نے 32 اوورز کے کھیل میں4 وکٹوں پر 64 رنز بنائے تھے رمیز عزیز30 اور دانش عزیز26 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔اس میچ کا پہلا دن بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

 

 

error: Content is protected !!