لیگز کے لیے کرکٹرز کو روکنا اب آسان نہیں ہے، مدثر نذر

سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ قومی کرکٹرز کو کب تک دوسرے ممالک کی ڈومیسٹک لیگز کھیلنے سے روک سکے گا۔سابق آل رانڈر مدژر نذر نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ لیگز کے لیے کرکٹرز کو روکنا اب آسان نہیں ہے، زمانہ بدل چکا ہے، کرکٹرز کو ہر جگہ پر کرکٹ کھیلنے کی اجازت ہونی چاہیے ، پاکستان کے کھلاڑی ابھی تو نقصان برداشت کرلیں گے لیکن زیادہ دیر تک یہ ممکن نہیں ہے، میں سمجھتا ہوں کہ اب کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک لیگز کھیلنے سے روکنے کا زمانہ نہیں ہے

 

ایمریٹس کرکٹ لیگ کے لیے پی سی بی کب تک کھلاڑیوں کو روک سکے گا؟انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایٹ ملک دبئی کو لیگ کرانے کی اجازت دی ہے تو باقی ایسوسی ایٹ ممالک بھی اپنی اپنی لیگز کرائیں گے، اب ڈومیسٹک لیگز کی وجہ سے ون ڈے کرکٹ ختم ہو گی جب کہ ٹیسٹ کرکٹ پر دبا ئوآئے گا۔مدثر نذرکا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو روکیں گے تو وہ عدالت جائیں گے کیونکہ کمانے سے کوئی روک نہیں سکتا، کیری پیکر کے دور میں جو ہوا اس کی مثال سب کو سامنے رکھنا ہوگی، یہ ایک چیلنجنگ دور ہے اور اس میں مشکل حالات کا سامنا ہوگا ۔

error: Content is protected !!