نیشنل چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ، کے آر ایل کی بڑی جیت

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے نیشنل چیلنج کپ 2023 کے افتتاحی روز کے آر ایل ، پاکستان نیوی اور پاک افغان چمن نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کر لی۔پی ایف ایف کے مطابق کے آر ایل نے پی او ایچ واہ ، پاکستان نیوی نے پولیس اور پاک افغان چمن نے نمسو ایف سی کو شکست دے کر کامیابی سمیٹی۔

 

 

آر ایل گرائونڈ راولپنڈی میں کھیلے گئے ایونٹ کے میچ میں میزبان ٹیم کے آر ایل نے پی او ایچ واہ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-7 سے ہرایا ، فاتح ٹیم کی طرف سے معین نے ہیٹ ٹرک سکور کی ۔کے پی ٹی گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نیوی نے پولیس کے خلاف 0-1 سے کامیابی حاصل کی

 

 

فاتح ٹیم کی طرف سے واحد گول نعمان نے کیا ۔عیسی خان سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاک افغان چمن نے نمسو ایف سی کو ایک کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دی ، اشرف نے فاتح ٹیم کی طرف سے ہیٹ ٹرک سکور کی۔

error: Content is protected !!