بارسلونا کی ویمنز فٹبال نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

سپینش فٹبال کلب بارسلونا کی ویمنز ٹیم نے مسلسل 50 میچز میں کامیابی حاصل کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔رپورٹ کے مطابق ہیڈ کوچ جوناتن گرلڈیز کی سربراہی میں شاندار پرفامنس کا مظاہرہ کرنے والی بارسلونا کی ویمنز ٹیم سال 2019 کے بعد سے اپنے ہوم گرائونڈ پر ایک بھی میچ نہیں ہاری ہے۔

 

 

گزشتہ سیزن میں بارسلونا کی ٹیم نے لیگ کے تمام میچز اپنے نام کیے اور پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر موجود ہے تاہم ٹیم کے دو میچز اب بھی باقی ہیں جس کے بعد ٹیبل کی صورتحال واضح ہوجائے گی۔

تعارف: newseditor