سیمونا ہیلپ پیٹرک کو اپنا کوچ مقرر کرنے کی خواہشمند

 

 

 

رومانیہ کی ٹینس کھلاڑی سیمونا ہیلپ اس بات کی خواہشمند ہیں کہ وہ ٹریننگ کیلئے پیٹرک موراتوگلو کو کل وقتی کوچ مقرر کرینگی، یاد رہے کہ پیٹرک موراتوگلو امریکی ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمز کی 2012 سے کوچنگ کر رہے ہیں تاہم سرینا ولیمز گزشتہ سال جون کے بعد سے فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹینس کورٹس سے باہر ہیں، پیٹرک موراتوگلو کا کہنا ہے کہ سرینا ولیمز گزشتہ آٹھ ماہ سے فٹنس کی وجہ سے ٹریننگ نہیں کر رہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ میں نے سرینا ولیمز سے بات کی ہے تاہم میرے پاس یہ آپشن ہے کہ میں مختصر مدت کیلئے کسی کھلاڑی کے ساتھ بطور کوچ کام کرسکوں، ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ سرینا ولیمز رواں سال ومبلڈن کیلئے میدان میں اتریں اسی وجہ سے وہ مجھے کوچ مقرر رکھنا چاہتی ہیں۔

error: Content is protected !!