ویسٹ ایشیا بیس بال کپ، بھارتی ٹیم کو شرکت کیلئے این او سی مل گیا

انڈین بیس بال ٹیم کو ویسٹ ایشیا بیس بال کپ پاکستان کیلئے این او سی مل گیا، انڈین ٹیم آج پاکستان آۓ گی، یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے کہا تھا کہ اگر انڈین بیس بال ٹیم آج بروز جمعہ 27جنوری کی شام تک پاکستان پہنچ گئی تو ویسٹ ایشیا بیس بال کپ2023ء میں شامل ہوسکے گی ،بصورت دیگر فلسطین، نیپال، بنگلہ دیش، سری لنکا، افغانستان اورمیزبان پاکستان سمیت صرف 6ٹیمیں انٹرنیشنل ایونٹ کھیلیں گی۔

اب اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ بھارت کی ٹیم کو ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں شرکت کیلئے این او سی مل گیا ہے جس کے بعد بھارت کی ٹیم پاکستان آج پہنچ جائیگی

error: Content is protected !!