فاسٹ بالر محمد عامر نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں سابق کپتان اور شاندار آل رائونڈر شاہد آفریدی کا تیز ترین 50 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ بالر نے بی پی ایل میں شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے اور وہ لیگ کی تاریخ میں تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے تیسرے بالر بن گئے ہیں۔محمد عامر بی پی ایل کے جاری ایڈیشن میں سلہٹ سپر اسٹارز کی نمائندگی کررہے ہیں
انہوں نے پیر کو کھلنا ٹائیگرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں اپنے دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر محمود الحسن جوئے کو سلو ڈیلیوری پر شکار کرتے ہوئے یہ تاریخی کامیابی اپنے نام کی۔اس فہرست میں سابق ویسٹ انڈین بولر کیون کوپر سرفہرست ہیں کیونکہ انہوں نے صرف 30 میچوں میں یہ تاریخی کارنامہ انجام دیا، اس کے بعد ان کے ہم وطن ڈوین براوو 34 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔