نوویک جوکووچ عالمی نمبر ون ٹینس پلیئر بن گئے

سربیا کے معروف ٹینس سٹار نوویک جوکووچ آسٹریلین اوپن میں اپنا 22 واں گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے کے بعد ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز کی نئی فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان ہو گئے۔اے ٹی پی کی نئی رینکنگ کے مطابق 35 سالہ سربین ٹینس سٹار جوکووچ سپین کے کھلاڑی کارلوس الکاراز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چار درجے ترقی حاصل کر گئے ۔

 

 

نئی رینکنگ میں سپینش ٹینس سٹار کارلوس الکاراز دوسرے ، یونانی کھلاڑی سٹیفانوس سٹسپاس تیسرے، ناروے کے معروف کھلاڑی کیسپر روڈ چوتھے اور روس کے کھلاڑی آندرے روبلوف پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔یاد رہے کہ میلبورن میں ہونے والے حالیہ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں سربیا کے ٹینس سٹار نوویک جوکووچ نے یونانی کھلاڑی سٹیفانوس کو 0-3 سے شکست دے کر آسٹریلین اوپن کا دسواں ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

تعارف: newseditor