کرکٹرز کی شادیوں کے سیزن میں نسیم شاہ بھی خبروں میں آ گئے، فاسٹ بالر نے اپنی شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی۔شادی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں فاسٹ بالر نسیم شاہ نے کہا کہ شادی کا سوال ان کے والد سے کیا جائے، وہ جب بولیں گے دلہن تیار ہے تو شادی کرلوں گا۔
نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ میں صرف والد کے کہنے پر ہی شادی کروں گا، وہ میرے لیے جو بھی لڑکی پسند کریں گے میں اس سے شادی کرلوں گا۔کرکٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بالر نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک اور افغانستان کے خلاف چھکے مارنا یہ دو ایسے مواقع تھے جن سے مجھے شہرت ملی۔نسیم شاہ نے مزید بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں ہی انجری کا شکار ہونے کے باعث ہمت ہار گیا تھا، فاسٹ بالر کیلئے انجری سے کم بیک کرنا مشکل ہوتا ہے، والدہ کی حوصلہ افزائی اور اللہ کے کرم سے دوبارہ کم بیک کیا۔