پشاورکے کرکٹ کلبوں کی رجسٹریشن تاریخ میں توسیع

 

پشاورکے کرکٹ کلبوں کی رجسٹریشن تاریخ میں توسیع

پشاور ڈسٹرکٹس کلبوں کی رجسٹریشن کا سلسلہ پچیس اپریل سے جاری ہے‘ایسوسی ایشن کے صدر اصغر خان اور سیکرٹری سید حنیف شاہ کے مطابق کلبوں کی رجسٹریشن کی تاریخ میں پانچ روز کی توسیع کر دی گئی ہے

لہذا اب فیس دس مئی تک جمع ہوسکے گی جبکہ فارم واپس جمع کرنے کی آخری تاریخ اکتیس مئی ے

نئے کلبوں کی رجسٹریشن فیس پچیس سو روپے جبکہ پرانے کلبوں کی رجسٹریشن فیس پندرہ سو روپے مقرر کی گئی ہے فارمز جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

 

error: Content is protected !!