ورلڈ شوٹنگ چیمپئن شپ ; پاکستان کے 10 شوٹرز حصہ لیں گے۔

 

ورلڈ شوٹنگ چیمپئن شپ کیلئے پاکستان کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، آذربائیجان میں ہونے والے ایونٹ میں پاکستان کے 10 شوٹرز حصہ لیں گے۔

 

سیکریٹری نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان (این آر اے پی) رضی احمد خان کے مطابق ایونٹ میں پاکستان نے تین جونیئر پلیئرز کو بھی نامزد کیا ہے۔

پاکستان ٹیم میں جی ایم بشیر ، عثمان چند، رسام گل، امام ہارون، انا ابتسام، خرم انعام، گلفام جوزف، فرخ ندیم، کشمالہ طلعت اور ظفر الحق شامل ہیں۔

 

جی ایم بشیر 25 میٹر ریپیڈ فائر پستول میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ عثمان چند، امام ہارون اور خرم انعام مینز اسکیٹ میں حصہ لیں گے۔

 

رسام گل، کشمالہ طلعت اور انا ابتسام خواتین کی 25 میٹر پستول کے ایونٹ میں شریک ہوں گی، انا ابستسام اور کشمالہ طلعت 10 میٹر ایئر پستول ایونٹ میں بھی حصہ لیں گی۔

 

کشمالہ طلعت گلفام جوزف کے ساتھ 10 میٹر پستول مکسڈ ٹیم ایونٹ میں بھی شریک ہوں گی، گلفام جوزف مردوں کے 10 میٹر ایئر پستول ایونٹ میں بھی حصہ لیں گے جبکہ ظفر الحق اور فرخ ندیم ٹریپ ایونٹ میں شریک ہوں گے۔

 

 

error: Content is protected !!