ایشیا کپ کے حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس آئندہ ماہ ہوگا

ایشیا کرکٹ کپ کے حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل کا اہم اجلاس مارچ کے وسط میں ہوگا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اجلاس میں ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے فیصلہ ہوگا۔اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس 14 یا 15 مارچ کو دبئی میں ہوگا۔

 

 

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے اور اے سی سی کی گزشتہ میٹنگ میں وینیو سے متعلق فیصلہ نہیں ہوسکا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایشیا کپ کی منتقلی کے بارے میں کوئی آپشن زیر غور نہیں۔پی سی بی کا مقف ہے کہ ایشیا کپ کسی نیوٹرل وینیو پر منتقل نہیں ہوگا، تمام میچز پاکستان میں ہوں گے۔

تعارف: newseditor