سرفراز احمد کو بطور کھلاڑی کھلائیں، شاہد آفریدی

سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پے درپے شکست پر ٹیم مینجمنٹ کی حکمت عملی کو قصور وار ٹھہرایا ہے۔نجی ٹی وی شو میں میزبان نے شاہد آفریدی سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سمیت کپتان سرفراز احمد کی پرفارمنس سے متعلق سوال کیا جس پر شاہد نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی مثال دیتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی حکمت عملی پر تنقید کی اور کہا کہ ہر ٹیم میں بینچ پر ایسا کھلاڑی موجود ہونا چاہیے جو کسی کھلاڑی کے باہر ہونے پر اس کی کمی کو پورا کرسکے لیکن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں یہ حکمت عملی کہیں نظر نہیں آتی۔

 

 

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کی ٹیم میں تبدیلیاں بہت زیادہ کی گئیں، سرفراز چونکہ کپتان ہیں اور کپتان کی پرفارمنس اہم ہے، اگر کراچی کنگز کی مثال لیں کراچی کنگز کی ٹیم پرفارم نہیں کررہی لیکن کپتان عماد وسیم کی پرفارمنس نظر آرہی ہے وہ ٹیم کو لیڈ کررہا ہے کیوں کہ ٹیم کیلئے کپتان کی پرفارمنس سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔

 

 

 

اسٹار آل رائونڈر نے سرفراز سے متعلق مزید کہا کہ سرفراز احمد نے پاکستان کیلئے بہت کرکٹ کھیلی ہے پرفارم بھی کیا ہے، لیگ شروع ہونے سے پہلے میری ندیم عمر سے بات ہوئی تھی، انہوں نے مجھ سے مشورہ لیا تھا تب بھی میں نے یہی بات کی تھی کہ سرفراز کو بطور کھلاڑی کھلائیں تاکہ وہ اور اچھا پرفارم کرسکے، اس پر ٹیم کے بجائے اپنی پرفارمنس کا پریشر ہو اور وہ اپنی گیم انجوائے کرسکے۔واضح رہے کہ اس سیزن میں سرفراز نے بطور کپتان 5 میچز کھیلے ہیں جس میں ان کا مجموعی اسکور 25.75 کی اوسط سے 103 رہا ہے۔

error: Content is protected !!