وقار یونس کی شکیب الحسن پرشدید تنقید ‘ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے جواب طلب

 

 

بنگلہ دیش ہائی کورٹ نےسابق پاکستانی کرکٹر وقار یونس کی شکیب الحسن پرشدید تنقید کے حوالے سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے جواب طلب کر لیا۔

بنگلادیش کی قومی خبررساں ایجنسی کے مطابق عدالت نے کہا ہے کہ بورڈ حکام کو ورلڈ کپ کمنٹیٹرز کی فہرست سے وقار یونس کو نکلوانے کیلئے انکے خلاف آئی سی سی میں شکایت درج نہ کرنے کی وضاحت کرنی ہوگی۔

بنگلادیش ہائیکورٹ نے کرکٹ بورڈ سے کہا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں وقار یونس کیخلاف شکایت درج کیوں نہیں کراتے؟۔ عدالت نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر کو جواب کے لئے 10 دن کی مہلت دے دی۔

بنگلادیش ہائی کورٹ کے جسٹس مصطفیٰ زمان اسلام اور جسٹس محمد عطاء اللہ کی بنچ نے اس معاملے سے متعلق سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ ولی الرحمان خان کی جانب سے دائر درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد یہ فیصلہ سنایا۔

واضح رہے کہ پیر کو بنگلا دیش اور سری لنکا کے درمیان ورلڈکپ میچ کے دوران وقار یونس اور سابق سری لنکن کرکٹر رسل آرنلڈ نے کمنٹری باکس میں شکیب الحسن کے اس اقدام پر تنقید کی اور اسے سپورٹس مین شپ کے خلاف قرار دیا تھا۔

وقار یونس نے شکیب الحسن کے اس عمل پر سوال اٹھایا اور بنگلادیش ٹیم کے طرز عمل پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کرکٹ کی روح کے خلاف ہے۔

 

 

error: Content is protected !!