بھارت میں ایک بیڈ منٹن میچ کے دوران کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد میں منگل کی شام کو ایک مقامی اسٹیڈیم میں بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔ 38 سالہ کھلاڑی ساتھیوں کے ساتھ بیڈمنٹن کھیل رہا تھا کہ اچانک زمین پر گرگیا او وہیں اس نے اپنی آخری سانسیں لیں۔
تاہم ساتھیوں کی جانب سے اسے فورا اسپتال لے جایا گیالیکن ڈاکڑوں کا کہنا تھا کہ وہ دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے پہلے ہی انتقال کرچکا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق متوفی کی شناخت شیام یادو کے نام سے ہوئی ہے جو روزانہ آفس کے بعد اپنے دوستوں کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلنے جاتا تھا۔