پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری قومی ویمن بیس بال چیمپیئن شپ میں پنجاب نے خیبرپختونخوا کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے ۔ سیمی فائنل میں پنجاب کا مقابلہ پاکستان واپڈا سے جبکہ پاکستان آرمی کا مقابلہ ہائر ایجوکیشن کمیشن سے ہو گا ۔ ایک موقع پر پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ اور پاکستان ٹین پن باولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔
گزشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں پنجاب نے خیبر پختو نخوا کو 9 – 17 سکور سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے ۔ فاتح پنجاب ٹیم کی جانب سے سمعیہ ، منیبہ نے تین ، تین سکور ، نادیہ ، علیشبا ، خوش بخت اور موزمہ نے دو ، دو سکور جبکہ آمنہ ، نمرہ اور طیبہ نے ایک ایک سکور بنایا ۔
خیبر پختو نخوا کی جانب سے تہذیب ، شوال اور فریال نے دو ، دو جبکہ پرہا علی ، نفیسہ اور ایمان نے ایک ایک سکور بنایا ۔ ایک سے قبل نیشنل ویمن بیس بال چیمپیئن شپ کے ایک اہم میچ میں خیبر پختونخوا نے سندھ کو 2- 9 سکور سے ہرا دیا ۔ خیبر پختونخوا کی جانب سے آسیہ نے دو سکور جبکہ شوال ، فریال ، پرخہ ، نفیسہ ، سدرہ ، رحمین اور تہذیب نے ایک ، ایک سکور کیا ۔ سندھ کی طرف سےکاوات اور طلسی نے ایک ، ایک سکور کیا ۔