ایم ایل سی ڈرافٹ میں نئی تاریخ رقم، پاکستانی حماد کو ایم آئی نیویارک نے چن لیا
ہیوسٹن میں ہرمیت سنگھ کو میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) ڈرافٹ کا پہلا انتخاب قرار دیکر تاریخ رقم کی ۔
6ایم ایل سی فرنچائزز اپنے مقامی کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے اسپیس سینٹر ہیوسٹن میں جمع ہوئے اور بڑے بین الاقوامی معاہدوں کا اعلان کیا ہرمیت سنگھ کا انتخاب سیئٹل اورکس نے کیا جس نے اس ہفتے کے اوائل میں اپنا نام اور لوگو جاری کیا تھا۔ بائیں ہاتھ سے اسپن بولنگ کرنے والے 30 سالہ آل راؤنڈر سنگھ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کھیل چکے ہیں اور 2012 کا ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی انڈر 19 ٹیم میں شامل تھے۔
اس موقع پر سنگھ نے کہا، "میں یہاں آنے کے لئے واقعی پرجوش ہوں۔ میں نے مائنر لیگ کے دوران سیاٹل میں کھیلا اور میجر لیگ کرکٹ ایک بہتر انتخاب ثابت ہوسکتی ہے۔
سیئٹل اورکس، واشنگٹن فریڈم، سان فرانسسکو یونیکورنز، لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز اور ٹیکساس (ٹیم کے نام کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے) میں سے ہر ایک نے نو کھلاڑیوں کو منتخب کیا اور کچھ ٹیموں نے دو گھنٹے تک جاری رہنے والے ایونٹ کے دوران بڑے بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدوں کا اعلان کیا۔
آسٹریلیا کے سابق ایک روزہ بین الاقوامی کپتان ایرون فنچ اور آسٹریلوی آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس سان فرانسسکو، جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر انرچ نورٹ جے اور سری لنکا کے لیگ بریک بولر ونندو ہاسارنگا واشنگٹن کی جانب سے کھیلیں گے جبکہ جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مچل مارش نے سیاٹل کے لیے معاہدہ کیا ہے۔ پاکستان کے سابق کرکٹر حماد اعظم کو ایم آئی نیو یارک چنا ہے۔
ٹیمیں مزید بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ باضابطہ معاہدوں کا اعلان جلد کریں گے ۔ ایم ایل سی 2023 کا سیزن 13 جولائی سے شروع ہوگا جبکہ فائنل 30 جولائی کو کھیلا جائے گا۔