پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ بنگلہ دیش کیلئے پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کا اعلان کردیا ہے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ بنگلہ دیش کیلئے پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کا اعلان کردیا ہے، قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم اپریل کے آخر میں دورہ بنگلہ دیش پر جائے گی دورے کے دوران ٹیم ایک چار روزہ میچ کھیلنے کے علاوہ پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی گی، بورڈ نے سعد بیگ کو قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے

 

دورہ بنگلہ دیش کیلئے اعلان کردہ سکواڈ میں سعد بیگ(کپتان)، علی اسفند (نائب کپتان)، احمد حسین، ایمل خان، عامر حسین، عرفات منہاس، اذان اویس، حمزہ نواز، محمد ابتسام، محمد اسماعیل، محمد طاہر، محمد طیب عارف، عبید شاہد، سجاد علی، شاہزیب خان، شمائل حسین اور وہاج ریاض شامل ہیں۔

error: Content is protected !!