نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جدیدسنتیھٹک ٹرف بچھانے کیلئے شاک پیڈز اور فائنل لیولنگ کاکام شروع ہوگیا

نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جدیدسنتھیٹک ٹرف بچھانے کیلئے شاک پیڈز اور فائنل لیولنگ کاکام شروع ہوگیا ، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے شاک پیڈ زاور فائنل لیولنگ کے کام کا معائنہ کیااور سنتھیٹک ٹرف کیلئے جاری کام کا تفصیل سے جائزہ لیا ہے

پی ایم یو حکام اور کنٹریکٹر نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جاری کام کے بارے میں ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کوتفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر ڈی جی سپورٹس پنجاب نے کہا ہے کہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ایف آئی ایچ سے منظور کردہ جدید ترین سنتھیٹک ٹرف بچھائی جارہی ہے

 

شاک پیڈز کے کام کے بعد سنتھیٹک ٹرف بچھانے کاکام شروع ہوجائے گا،جدیدسنتھیٹک ٹرف پر کھیلنے سے کھلاڑیوں کے کھیل میں بہتری آئے گی،انہوں نے مزید کہا ہے کہ جدید سنتھیٹک ٹرف ہاکی کے کھلاڑیوں کیلئے تحفہ ہے،سنتھیٹک ٹرف کے کام کو جلد مکمل کرلیا جائے گا،سپورٹس بورڈ پنجاب قومی کھیل ہاکی کے فروغ کیلئے بھرپور کام کررہاہے۔

تعارف: newseditor