باکسر علی رضا نے آذربائیجان ایشین چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔

27 سالہ باکسر علی رضا بٹ نے آذربائیجان ایشین چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔

 

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان باکسر علی رضا بٹ نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں کھیلے گئے فائنل میں آذربائیجان کے کھلاڑی کامران کو دوسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔

ایشین چیمپئن شپ میں آذربائیجان، جارجیا اور ترکی کے کھلاڑیوں نے شرکت کی، فاتح علی رضا نے اپنی فتح اسرائیلی مظالم کے شکار فلسطینی عوام کے نام کر دی۔

ٹائٹل جیتنے کے بعد علی رضا نے انکشاف کیا کہ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ نے ان کی سرپرستی نہیں کی، بلکہ اپنے اخراجات پر وہ آذربائیجان کھیلنے گئے۔

علی رضا کے مطابق انھوں نے کہا کہ ذاتی اشیا فروخت کر کے 5 لاکھ روپے کے اخراجات برداشت کیے۔

 

تعارف: News Editor