شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ نیوزی لینڈ کپتان ٹام لیتھم

 نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس کوالٹی فاسٹ بولرز ہیں جن کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ کل لاہور میں کھیلا جائے گا، میچ سے قبل کیوی کپتان ٹام لیتھم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کے خلاف اچھی

کرکٹ کھیلی ہے جس سے پاکستان کے خلاف سیریز میں اعتماد ملے گا۔

ٹام لیتھم نے کہا کہ سیریز سے پہلے پاکستان آکر پریکٹس کے لیے کم وقت ملا مگر ہم اچھا پرفارم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں اچھی پچز تھیں امید ہے شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

کیوی کپتان نے کہا کہ دو ماہ قبل پاکستان میں ون ڈے سیریز جیت کر گئے تھے ٹی 20 سیریز میں بھی اس کا فائدہ ہوگا۔

 

 

error: Content is protected !!