پنجاب کے مشیرِ کھیل وہاب ریاض نے سنتھیٹک ٹرف بچھانے کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر وہاب ریاض نے کہا کہ نئی سنتھیٹک ٹرف بچھانے کے منصوبے پر 16 کروڑ لاگت آئے گی، ہاکی کی بحالی کے لیے پہلا قدم اٹھایا ہے اور انٹرنیشنل ہاکی واپس لائیں گے۔
وہاب ریاض نے کہا کہ ہاکی کے کھلاڑیوں کو عالمی معیار کے مطابق سہولت فراہم کر رہے ہیں، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم دنیا کا سب سے بڑا ہاکی اسٹیڈیم ہے اور اسے مزید بہتر بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایف آئی ایچ کی منظوری کے بعد ہاکی کا انٹرنیشنل ایونٹ کرایا جائے گا، جلد ہاکی نیشنل سائیڈ ایونٹ کرائیں گے جس میں ملک بھر کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔
مشیرِ کھیل پنجاب نے کہا کہ نجی شعبے کے تعاون سے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کو اپ گریڈ کریں گے، نئی سنتھیٹک ٹرف بچھانے والی کمپنی نے پلوں کے نیچے فٹسال گراؤنڈ بنا کر دینے کی پیشکش کی۔