اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) کے تحت سالانہ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا

رواں سال سجاس کے تحت اسحاق بلوچ اور محسن رضا عمرے کی سعادت حاصل کریں گے، سالانہ افطار ڈنر کے موقع پر دونوں ممبران کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا، عمان کے قونصل جنرل سمیع عبداللہ الکنجہری (Sami Abdullah Al Khanjari) ملائیشیا کے قونصل جنرل حرمین احمد(Herman Ahmad)، انڈونیشیا کے قونصل جنرل ڈاکٹر جون کونکورو ہادانانگرت (June Kuncoro Hadiningrat) اور سجاس کے پیٹرن خواجہ احمد مستقیم نے قرعہ اندازی کے ذریعے عمرے پر جانے والے ممبران اور ان کے متبادل کا انتخاب کیا، 

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)
اسکاؤٹس ہیڈ کواٹر میں اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) کے تحت سالانہ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، افطار ڈنر میں ملائیشیا، عمان اور انڈونیشیا کے قونصل جنرلز، پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اصغر عظیم، سجاس کے پیٹرن خواجہ احمد مستقیم، پاکستان فیڈریشن

یونین آف جرنلسٹس کے صدر جی ایم جمالی، کراچی پریس کلب کے سیکریٹری شعیب خان، سابق سیکریٹری کراچی پریس کلب رضوان بھٹی، مجلس عاملہ کے ارکان، کراچی یونین آف جرنلسٹس برنا کے سیکریٹری عاجز جمالی، کے یو جے دستور کے صدر خلیل ناصر، سجاس کے صدر آصف خان اور سیکریٹری

شاہد عثمان ساٹی، پاکستان آرٹس کونسل کے سیکریٹری پروفیسر اعجاز فاروقی، سندھ اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اختر میر، محمد فرقان، کے سی سی اے کے سابق جوائنٹ سیکریٹری جمیل احمد، اولمپیئن اصلاح الدین، انٹرنیشنل ہاکی پیلئر و یوتھ کوچ محمد علی، کمشنر کراچی کے

کوآرڈینیٹر برائے اسپورٹس غلام محمد، پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر میڈیا آصف عظیم، سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت، نائب صدور انجینئر محفوظ الحق، امتیاز

شیخ، پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سینئر نائب صدر اصغر بلوچ، کراچی پورٹ ٹرسٹ کے اسپورٹس منیجر میجر ریٹائرڈ محمود ریاض، پاکستان انسٹیوٹ آف ہاکی کے سیکریٹری پروفیسر راؤ جاوید اقبال، آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کاشف فاروقی، سلمان فوڈز کے کنٹری ہیڈ سرفراز احمد، ڈاٹ ایسوسی

ایشن کے سیکریٹری محمد سعید، پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر خالد رحمانی، ڈاک بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد یاسین، سیکریٹری عابد نعیم، اسپورٹس آرگنائزر محمد نسیم، کے ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی، ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے صدر محسن خان، نینسی محمد

نسیم، سیکریٹری سندھ کراٹے ایسوسی ایشن واصف خان، سابق سیکریٹری عبدالحمید بلوچ، فرسٹ وومن ٹینس ریفری قدسیہ راجا سمیت مختلف اسپورٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداران، سجاس کے

ممبران، سینئر جرنلسٹس، ریسلر شیر خان سمیت صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،
اس موقع پر غیر ملکی سفارتکاروں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صحافی برادری کی جانب سے اتنا شاندار

افطار ڈنر کا اہتمام اور خاص کر قرعہ اندازی کے ذریعے ممبران کو مکمل عمرہ پیکچ دینا ایک قابل تحسین اقدام ہے، عمرے کے لئے نام نکلنے پر ان کے چہروں پر آنے والی مسکراہٹ سجاس کے ممبران ہمارے لئے ایک یاد گار لمحہ ہے،

تقریب میں شریک عمان کے قونصل جنرل سمیع عبداللہ الکنجہری (Sami Abdullah Al Khanjari) ملائیشیا کے قونصل جنرل حرمین احمد(Herman Ahmad)، انڈونیشیا کے قونصل جنرل ڈاکٹر جون کونکورو ہادانانگرت

(June Kuncoro Hadiningrat) اور سجاس کے پیٹرن خواجہ احمد مستقیم نے قرعہ اندازی کے ذریعے عمرے پر جانے والے ممبران سینئر جرنلسٹ اسحاق بلوچ، محسن رضا ان کے متبادل کا انتخاب کیا، شہزادہ معین اور عمران صدیق ان کے متبادل ہونگے۔۔۔۔

 

تعارف: News Editor