کرنل جنید عالم ساؤتھ ایشین جوڈو فیڈریشن کے صدر منتخب ہوگئے۔

 جنید عالم ساؤتھ ایشین جوڈو فیڈریشن کے صدر منتخب ہوگئے۔ 

 

 

ساؤتھ ایشین جوڈو زون کے انتخابات کویت میں ہوئے، انتخابات میں آئندہ 4 سال کیلئے عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا، انتخابات میں پاکستان کے جنید عالم کو بلامقابلہ صدر منتخب کرلیا گیا، جنید عالم پاکستان جوڈو فیڈریشن کے صدر بھی ہیں۔

کرنل جنیدعالم پاکستان آرمی کے شعبہ اسپورٹس کے سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں،

ساؤتھ ایشین زون کے اجلاس کے بعد جوڈو  یونین آف ایشیا کے بھی انتخابات ہوئے جس میں کرنل جنید عالم جوڈو  یونین آف ایشیا کے نائب صدر منتخب ہوگئے۔

 

تعارف: News Editor