فخرزمان کے ساتھ اوپننگ کرتے ہوئے بہتر محسوس کرتاہوں، امام الحق .

پاکستان کے اوپننگ بیٹر امام الحق نے ون ڈے سیریز کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستان کے لیے جو اچھا ہے وہ کھیلےگا،کسی کھلاڑی کے لیے ٹیم میں جگہ مستقل نہیں ہوتی۔

 

پریس کانفرنس میں امام الحق نے کہا کہ بابراعظم کپتان ہیں، انہیں ہماری مکمل سپورٹ حاصل ہے۔ٹی ٹونٹی اور ایک روزہ میچز کے ریکارڈ مختلف ہوتےہیں،پاکستان نے گذشتہ 12 ون ڈےمیچز کھلے اور 9 میں فاتح رہے۔

 

امام الحق کے مطابق پاکستان کا ایک روزہ فارمیٹ میں ریکارڈ ٹی ٹونٹی سے بہت اچھا ہے،انٹرنیشنل کرکٹ میں ہر ٹیم تگڑی ہوتی ہے، کوشش کریں گے ٹی ٹوینٹی والی غلطیاں ون ڈے سیریز میں نہیں دہرائیں گے بلکہ اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے۔

 

اوپنر بیٹر کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز سے ورلڈکپ کی تیاری کریں گے،ایشیا کپ اور ورلڈکپ میں وقت کم رہ گیاہے،نیوزی لینڈ کو پانچ صفر سے شکست دینے سے پاکستان کی رینکنگ اچھی ہوجائےگی ۔

 

امام الحق نے کہا کہ فخرزمان کے ساتھ اوپننگ کرتے ہوئے بہتر محسوس کرتاہوں، ہم دونوں ایک دوسرے کو اچھا سمجھتےہیں

 

 

 

error: Content is protected !!