پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر شاہ نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد محمود سے ملاقات کی
لاہور ( نواز گوھر) پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر شاہ نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد محمود سے ملاقات کی،
سید فخر شاہ نے 34 ویں نیشنل گیمز کے انعقاد کے لیے راہ ہموار کرنے پر سیکرٹری پی او اے کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی او اے کے زیر سایہ کوئٹہ میں نیشنل گیمز کا کامیاب انعقاد ہوگا،
پی او اے نے ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے جو اقدامات کیے ہیں انہیں دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، سید فخر شاہ نے سیکرٹری پی او اے خالد محمود کو گلدستہ پیش کیا، اس موقع پر سیکرٹری پاکستان فیڈریشن بیس بال مظہر شیخ بھی موجود تھے۔