کراٹے ٹرائلز، خیبر پختونخواہ کی ٹیم کاانتخاب دو مئی کو ہوگا

کراٹے ٹرائلز، خیبر پختونخواہ کی ٹیم کاانتخاب دو مئی کو ہوگا
مرد و خواتین کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کیلئے شاہ فیصل کی نگرانی میں تین رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہیں 

 

پشاور.. کوئٹہ میں ہونیوالے چونتیسویں نیشنل گیمز میں خیبر پختونخواہ کی کراٹے ٹیم کیلئے ٹرائلز دو مئی کو حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں ہونگے گیارہ بجے ہونیوالے ان ٹرائلز کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہیں چیئرمین شاہ فیصل کیساتھ عرفان اللہ اور عاصم چوہدری بطور ممبر کمیٹی خیبر پختونخواہ کی ٹیم کیلئے ٹرائلز لیں گے اور ٹیم کا انتخاب کیا جائیگا.ان ٹرائلز میں مردوں کے انفرادی کاتا، پچاس

کلوگرام سے لیکر 84 کلوگرام سے زائد کے سات کیٹگریز کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائیگا جبکہ فیمیل کھلاڑیوں میں پینتالیس کلوگرام سے لیکر پینسٹھ کلوگرام تک کے چھ مختلف کیٹگریز کے مابین بہترین

کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائیگا جس کے بعد حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں تربیتی کیمپ کا سلسلہ بھی شروع ہو جائیگا.. چیئرمین شاہ فیصل کے مطابق پاکستان کراٹے فیڈریشن کیساتھ الحاق رکھنے والے رجسٹرڈ کھلاڑی ہی ٹرائلز میں حصہ لے سکیں گے.

 

 

تعارف: News Editor