نیشنل گیمز، پختونخواہ کبڈی کے چودہ افراد پر مشتمل کبڈی ٹیم کا اعلان

نیشنل گیمز، کبڈی کے چودہ افراد پر مشتمل کبڈی ٹیم کا اعلان
سیکرٹری سلطان بری نے کبڈی ٹیم کو فائنل تک پہنچنے پر ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا

 

پشاور.. کبڈی ایسوسی ایشن نے نیشنل گیمز کیلئے منتخب ہونیوالے کبڈی کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا، خیبر پختونخواہ کی ٹرائلز گذشتہ روز منعقد ہوئے جس میں کم و بیش تریالیس کبڈی کے کھلاڑیوں ے حصہ لیا بعد ازاں عمیر، جاوید، عثمان،عماد، جنید، شاہ زیب،آفاق قاری، عماد، عبید، زبیر،

حمید، حسنین، فیضان، دانیال، آفاق چھوٹا، عتیق احمد اور معاذ کو نیشنل گیمز کیلئے شروع ہونیوالے کیمپ میں لیا گیا ہے، کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سلطان بری کے مطابق بارہ کھلاڑیوں کاانتخاب

کیا جائیگا جبکہ دو ٹیم آفیشل ہونگے ٹیم کے انتخاب کے موقع پر کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سیکرٹری کبڈی ایسوسی ایشن سلطان بری نے نیشنل گیمز میں حصہ لینے والی خیبر پختونخواہ کی بہترین کارکردگی دکھانے اور فائنل تک پہنچنے پر ایک لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا

 

 

error: Content is protected !!