ہاکی اولمپئین رحیم خان کی خیبر پختونخواہ کی ہاکی ٹیم سے ملاقات

 

ہاکی اولمپئین رحیم خان کی خیبر پختونخواہ کی ہاکی ٹیم سے ملاقات
نیشنل گیمز کیلئے کیمپ الالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاو ر میں جاری، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بھی موقع پر موجود تھے.

 

پشاور.. ہاکی اولمپیئن رحیم خان لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں جاری خیبر پختونخواہ ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کیلئے گراؤنڈ پہنچ گئے، سوات سے تعلق رکھنے والے رحیم خان کے دورے کے موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ پاکستان ہاکی فیڈریشن سید ظاہر شاہ، صوبائی سیکرٹری ہاکی ایسوسی ایشن ہدایت اللہ بھی موجود تھے

اس موقع پر ہاکی اولمپئین نے نیشنل گیمز کیلئے جاری خیبر پختونخواہ کی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے بات چیت کی اور انہیں اپنے کھیل کی بہتری کے حوالے سے ٹپس بھی دئیے.

انہوں نے کوئٹہ میں منعقد ہونیوالے نیشنل گیمز میں بہتر کارکردگی دکھانے کیلئے کھلاڑیوں کو پریکٹس زیادہ کرنے پر بھی زور دیا.رحیم خان نے امید ظاہر کی کہ خیبر پختونخواہ کی ہاکی ٹیم نیشنل گیمز منعقدہ کوئٹہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی.

 

error: Content is protected !!