نیشنل گیمز، آرچری ٹیم کے انتخاب کیلئے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں ٹرائلز کا انعقاد
آٹھ مرد و خواتین تیرانداز ٹرائلز کے بعد منتخب، یہی ٹیم بعد میں خیبر پختونخواہ کی نمائندگی نیشنل گیمز میں کرینگی
پشاور.. پشاور سپورٹس کمپلیکس میں کوئٹہ میں ہونیوالے نیشنل گیمز کیلئے خیبر پختونخواہ کی آرچری ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا
جس میں زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والے تیر اندازوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی.ٹرائلز کے موقع پر خیبر پختونخواہ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ بھی موجود تھے.
پختونخواہ آرچری کلب کی سارہ خان نے ٹرائلز کی نگرانی کی.اوپن ٹرائلز میں منتخب ہونیوالے تیر اندازوں میں آٹھ تیر اندازوں کا انتخاب کرلیا گی
جو آج سے شروع ہونیوالے کیمپ میں بھی شریک ہونگے.کوئٹہ میں منعقد ہونیوالے نیشنل گیمز میں مرد تیر اندازوں کی چار رکنی جبکہ خواتین تیر اندازوں کی چار رکنی ٹیم کے انتخاب کے بعد یہ ٹیم صوبہ خیبر پختونخواہ کی نمائندگی کرینگی.