نیشنل گیمز خیبر پختونخواہ کی کراٹے ٹیم کا انتخاب عمل میں لایا گی کیمپ کا بھی آغاز ہوگیا

نیشنل گیمز خیبر پختونخواہ کی کراٹے ٹیم کا انتخاب عمل میں لایا گی کیمپ کا بھی آغاز ہوگیا

پشاور.. چونیتیسویں نیشنل گیمز کیلئے خیبر پختونخواہ کے کراٹے ٹیم کے ٹرائلز مکمل ہوگئے خیبر پختونخواہ کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونیوالے یہ ٹرائلز حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں زیر نگرانی شاہ فیصل منعقد ہوئے

 

جس میں ایشیاءکوالیفائیڈرریفری عرفان نایاب نے ریفری کے فرائض انجام دئیے جبکہ صوبہ بھر سے ان ٹرائلز میں شامل ہونیوالے ریفریوں میں حبیب اللہ ، چوہدری عاصم ، محمد طاہر ، محمد شریف ، کامران علی ، جمال خان ، عمیر علی ، فرہان ، عبدالصمد ، شین گل ، عمل گل اور نواب علی شامل ہیں. ٹرائلز کے بعد منتخب ہونیوالے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا

 

جن میں پچاس کلوگرام مردوں میں ابرار خان ، پچپن کلوگرام میں مراد خان ، ساٹھ کلوگرام میں عطاءالرحمان ، ستاسٹھ کلوگرام میں ابتسام ، پچھتر کلوگرام میں محمد ریاض ، چوراسی کلوگرام میں زاہدخان ، اور چوراسی کلوگرام سے زائد وزن کیٹگری میں عمر آفریدی شامل ہیں اسی طرح فیمیل کراٹے کی ٹیم میں پینتالیس کلوگرام کی کیٹگری میں ملیحہ ،

 

پچاس کلوگرام میں ایزا ، پچپن کلوگرام میں اقراء، اکسٹھ کلوگرام میں نازیہ علی ، اڑسٹھ کلوگرام میں اریبہ اور اڑسٹھ کلوگرام سے زائد کی کیٹگری میں علشبہ شامل ہیں جبکہ انفرادی کاتا میں ملیحہ کا انتخاب کرلیا گیا.جس کا کیمپ آج تین مئی سے شروع ہوگیا

 

تعارف: News Editor