عالمی شطرنج لیگ کا افتتاحی ایڈیشن دبئی میں 21 جون سے شروع ہوگا

 

عالمی شطرنج لیگ کا افتتاحی ایڈیشن دبئی میں 21 جون سے شروع ہوگا

دبئی کئی حوالوں کے شہرت رکھتا ہے اور کئی ریکارڈ کا حامل ہے اور اب اس کے ریکارڈ میں ایک اور کا اضافہ ہونے جارہا ہے۔ دبئی کو عالمی شطرنج لیگ کے پہلے ایڈیشن کی میزبان کے طور پر چنا گیا ہے

اس کا بات اعلان دبئی میں گزشتہ دنوں ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا۔ دنیا کی سب سے بڑی اور پہلی فرنچائز پر مبنی شطرنج لیگ کا دبئی میں انعقاد دبئی اسپورٹس کونسل کے تعاون کیا جائے گا جو اس لیگ کا میزبان شرکت دار ہے۔

اس بارے میں سیکرٹری جنرل دبئی سپورٹس کونسل سعید حریب کا کہنا تھا کہ عالمی شطرنج لیگ کی میزبانی ہمارے لئے ایک اہم مواقع ہے اس سے نہ صرف کھیل کو فروغ ملے گا بلکہ نئے شائقین بھی اس سے منسلک ہوں گے۔

عالمی شطرنج لیگ کا پہلا ایڈیشن 21 جون سے 2 جولائی 2023 تک کھیلا جائے گا جس میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ہرٹیم میں 6 کھلاڑی ہوں گے

جن میں 2 خواتین اور ایک آئیکون کھلاڑی ہوگا۔ لیگ میں ہر ٹیم 10 میچز کھیلے گی۔ ہر میچ میں 6 بورڈز ہوں گے جس پر ایک ساتھ مقابلہ ہوگا۔ سرفہرست 2 ٹیمیں 2 جولائی 2023 کو لیگ کا فائنل کھیلیں گی۔

 

 

تعارف: News Editor