ٹیم میں موجود خامیاں کو دور کرنے کی ضرورت ہے، امام الحق

 

 پاکستانی ٹیم کے ماہر بلاے باز امام الحق نے مڈل آرڈر کو پاکستانی ٹیم کا پرانا مسئلہ قرار دیدیا،

ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا۔میچ کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے ماہر بلاے باز امام الحق نے کہا کہ ہمیں ٹیم میں موجود خامیاں کو دور کرنے کی ضرورت ہے،

جیت سے بڑھ کر کچھ نہیں لیکن نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں سنچری نہ ہونے کا دکھ ہے

،کھلاڑیوں کی رینکنگ پر بہت ہوئی لیکن پرسنل رینکنگ سے ٹیم کا فائدہ کم ہی ہوتا ہے ، میرے نزدیک ٹیم کی رینکنگ کی اہمیت ہے ،

ٹی 20 میں نہ کرسکے لیکن ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کرنے کا ارادہ ہے لیکن سیریز جیتنا پہلی ترجیح ہے ، ہمیں فیلڈنگ بھی بہتر بنانا ہوگی، جلد وکٹیں حاصل کرنا ہوں گی ،مڈل اوورز میں وکٹیں نہ لیں تو مشکلات پیدا ہوں گی ۔

 

 

 

 

 

error: Content is protected !!