قومی ٹیم کی کھلاڑیوں کا ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ شروع ہو گا۔

 

قومی ٹیم کی کھلاڑیوں کا ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ (آج) سے شروع ہو گا۔

 

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے قومی ٹیم کی کھلاڑیوں کا ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ (آج) ہفتہ سے پی ایس بی کوچنگ سنٹر، کراچی شروع ہو گا۔

 

گزشتہ روز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ قومی ٹیم ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی یہ چیمپئن شپ آئندہ ماہ جون میں کوریا میں کھیلی جائے گی اور پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ کے لئے 22 خواتین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

 

کھلاڑیوں میں حیا گل، ایمن محمود، مقدس فاطمہ، آمنہ، زینب شجاعت، زینب رحیل، اریشا، درخواست انصاری، لائبہ احسن، زویا احمد، اقراء ارم، جویریہ، الویرا کاشف، ساجدہ ثاقب، لاریب عباس، امہ ایمان، عمیرہ شاہد، نور الصباح، ایرہ اعجاز، ماہین علیم، کائنات حیات اور فردوس غفار شامل ہیں۔

 

جبکہ کوچنگ کے فرائض انوار احمد انصاری، ارباز ملک اور نیشا سلطان انجام دیں گی۔ ان کھلاڑیوں کا انتخاب روواں برس فروری میں اسلام آباد میں کھیلی گئی قومی نیٹ بال چیمپئن شپ کے دوران کیا گیا تھا۔

 

 

 

 

error: Content is protected !!