ون ڈے میں نمبر ون بننے پر اللہ کا شکر ادا کرتاہوں ،کپتان بابر اعظم

 

 ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہاہے کہ ون ڈے رینکنگ میں قومی ٹیم کے نمبر ایک بننے پر اللہ کا شکر ادا کرتاہوں ،

یہ ٹیم کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے ، ہم نے نمبر ون بننے کے لیے محنت کی تھی اور آج یہ منزل حاصل کرلی جس کا سارا کریڈٹ لڑکوں کو جاتا ہے ۔

 

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا سفر اچھا رہاہے ، اس کی بہت سی یادیں ہیں ، اس دوران اونچ نیچ کاسلسلہ بھی جا ری رہا ،پی سی بی اور فیملی نے بہت سپورٹ کیا ۔

 

میچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ پچ شروع میں کافی اچھی تھی مجھے لگ رہا تھا کہ تین سو سے زیادہ کا ہدف دے دیں گے

آخری اوور میں شاہین آفریدی نے امید سے بھی زیادہ اچھا کھیل کر سکور بڑھا دیا۔

 

 

error: Content is protected !!