ڈی جی سپورٹس کے تبادلے پر سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں ملے جلے رد عمل کا اظہار

 

ڈی جی سپورٹس کے تبادلے پر سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں ملے جلے رد عمل کا اظہار
پچیس ہزار تنخواہ کرنے پر ڈیلی ویج انہیں دعائیں دے رہے ہیں ، ایسوسی ایشنز اور کھلاڑی ان کی ہر وقت میٹنگ سے تنگ تھے وہ خوش ہیں ، رپورٹ

 

پشاور …سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ کے نئے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کے اعلامیے کے باعث سپورٹس ڈائریکٹریٹ پر ملازمین سمیت اعلی افسران نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے.ڈی جی سپورٹس خالد خان سال 2022میں اسفندیار خٹک کے تبادلے کے بعد سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں بطور ڈی

جی سپورٹس تعینات کئے گئے تھے اس وقت وہ گریڈ اٹھارہ میں تھے اور انہوں نے گریڈ انیس میں آنے کیلئے تربیت حاصل کی تھی ان کی تعیناتی کے کچھ عرصہ بعد وہ گریڈ انیس میں پہنچ گئے تھے حالانکہ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخواہ کا عہدہ گریڈ بیس کا ہے. خالد خان کے جانے کے بعد سپورٹس

ڈائریکٹریٹ کے ڈیلی ویج ملازمین انہیں اچھے الفاظ میں اسی وجہ سے یاد کررہے ہیں کہ ان کی وجہ سے ان کی تنخواہیں سترہ ہزار سے پچیس ہزار روپے شروع کردی گئی تھی جبکہ کھیلوں کے مختلف ایسوسی ایشنز کے عہدیدار اور کھلاڑی خالد خان کے تبادلے کو اچھا شگون قرار دے رہے ہیں کیونکہ ان کے مطابق

جب بھی ان سے ملاقات کیلئے دفتر میں جاتے تو ہر دفعہ یہ کہہ کر ٹالنے کی کوشش کی جاتی کہ صاحب میٹنگ میں ہیں اور انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران اپنے دفتر کے گیٹ پر لکھ دیا تھا کہ سامان کیلئے بھی آنے کی ضرورت نہیں ، حالانکہ کھلاڑیوں کے دیگر مسائل بھی ہوتے ہیں اسی وجہ سے ایسوسی ایشنز سے وابستہ افراد اور کھلاڑی ان کے جانے پر خوش ہیں ، اسی طرح سپورٹس ڈائریکٹریٹ

کے بعض افسران و کنٹریکٹر ان کے جانے پر افسردہ ہے کیونکہ ان کی تعیناتی کے دوران ان کے بہت سارے کام ہوگئے ہیں تاہم ان افراد نے نئے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کے اعلامیے کے بعد نئے ڈی جی سے حالات بہتر کرنے کیلئے رابطے شروع کردئیے ہیں.

 

 

error: Content is protected !!