صوبائی محکمہ کھیل نے جمناسٹک کی ترقی کیلئے کوئی کام نہ کرسکی، صدر عامرصابر

 

صوبائی محکمہ کھیل نے جمناسٹک کی ترقی کیلئے کوئی کام نہ کرسکی، صدر عامرصابر

 

خیبر پختونخوا جمناسٹک ایسوسی ایشن کے صدر عامرصابر ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ خیبر پختونخوا میں حکومت کی عدم توجہی کے باعث جمناسٹک کھیل رو ہ زوال ہے جسکے فروغ کیلئے محکمہ کھیل کے حکام نے

 

کوئی کام نہیں کیا۔ پشاور کے علاؤہ کسی بھی ضلع میں کھلاڑیوں کی پریکٹس کیلئے سامان موجود نہیں۔ صوبائی جمناسٹک ایسوسی ایشن اپنی مدد آپ کے تحت کم کررہی ہے لیکن حکومتی کی سرپرستی کےبغیر کوئی بھی کام ناممکن ہے ۔

 

کوئٹہ میں منعقدہ 34ویں نیشنل گیمز کیلئے خیبرپختونخوا ٹیم کے ٹرائلز کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبے میں جمناسٹک کا کافی ٹیلنٹ
وجود ہے تاہم انہیں سامنے لانے کیلئے ٹریننگ اور بنیادی سامان کی ضرورت ہوتی ہے انہیں ٹریننگ کو دے رہےہیں

 

لیکن سامان کی عدم دستیابی کے باعث یہ کوششیں کارامد ثا بت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پشاور کے علاؤہ کسی بھی ضلع میں کھلاڑیوں کیلئے جمناسٹک سامان مہیا ۔ہین یے ۔ اگر اضلاع میں یہ ساماں ہوتا تو ٹرائلز کیلئے اتنے کھلاڑی آتے کہ ہمارے لیئے جگہ کم پڑھ جاتا۔

 

آج ہماری مجبوری ہے کہ انہیں کھلاڑیوں میں۔ سے سلیکشن کرکے نیشنل گیمز کیلئے خیبرپختونخوا جمناسٹک ٹیم کا اعلان کرتے ہیں ۔عامرصابر ایڈوکیٹ نے کہاکہ ھماری بھرپور کوشش رہی ہے کہ نیشنل گیمز کیلئے ایک مضبوط ٹیم تشکیل دیکر میڈل جیت سکے۔

 

لیکن جب تک حکومت کی سرپرستی حاصل نہ ہوں میڈل جیتنا مشکل ہوجاتاکے انہو ں نے اپنے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ بنیادی وسائل نہ ہونے کے باوجود کئی نیشنل سطح کے مقابلوں میں ہمارے کھلاڑیوں نے صوبے کیلئے میڈلز جیتنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

 

 

 

تعارف: News Editor