ون ڈے سیریز’فخر زمان ٹاپ اسکورر ثابت ہوئے۔

نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز میں فخر زمان نے میلہ لوٹ لیا، وہ 363 رنز بناکر ٹاپ اسکورر ثابت ہوئے۔

 

نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز کی تکمیل پر پاکستانی اوپنر فخرزمان نے 363 رنز بناکر میلہ لوٹ لیا،

انھوں نے 5 مواقع ملنے پر ایک بار ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 90.75 کی اوسط پائی،180 ناٹ آؤٹ ان کی بہترین کاوش شمار ہوئے، انھوں نے سیریز میں لگاتار دو سنچریاں جڑیں۔

 

تعارف: News Editor