پاکستانی سابق کپتان مصباح الحق یوایس ماسٹر ٹی 10 کا حصہ بن گئے

 

پاکستانی سابق کپتان مصباح الحق یوایس ماسٹر ٹی 10 کا حصہ بن گئے

دبئی (خصوصی رپورٹ) یوایس ماسٹر ٹی 10 کی افتتاحی ایڈیشن کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں ۔ پہلے ایڈیشن میں سابق پاکستانی کپتان مصباح الحق بھی حصہ لیں

 

اس کے علاوہ کوری اینڈرسن، شیو نارائن چندر پال اور دیگر عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ شرکت کے حوالے سے مصباح الحق کا کہنا تھا

 

کہ امریکہ میں خاص طور پر اس عمر میں اس فارمیٹ کا حصہ بننا ایک اعزاز کی بات ہے۔ ہر کوئی چاہتا ہے کہ پرانے کھلاڑی دوبارہ کھیلیں اور اس طرح یو ایس ماسٹرز ٹی 10 کامیاب ہو گا۔

 

لیگ میں 6 ٹیمیں نئے تیز ترین کرکٹ فارمیٹ میں حصہ لیں گی۔ یوایس ماسٹر ٹی 10 کا نیا لوگو بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ٹی ٹین گلوبل اسپورٹس ابوظبی ٹی 10 کے منتظم اور امریکہ میں قائم ایس اے ایم پی آرمی کرکٹ فرنچائز امریکی شہر ڈیلاس میں منعقدہ یوایس ماسٹر ٹی 10 لیگ کے افتتاحی ایڈیشن میں شرکت کریں گی۔

 

ابوظبی ٹی 10 کے 6 اہم ایڈیشنز اور آئندہ انڈین ماسٹرز لیگ کے بعد ٹی10 گلوبل اسپورٹس امریکہ میں یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ کے افتتاحی ایڈیشن کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ٹی 10 کی بنیاد 2017 میں فٹ بال جیسے تیز رفتار کھیل کے فارمیٹ کو لانے کے لئے رکھی گئی تھی اور اب ہم 6 برس بعد امریکہ میں ہیں۔

 

چونکہ یہ ایک تیز رفتار، متحرک اور ایکشن پر مبنی کھیل ہے اس لئے ہم نے سوچا کہ امریکہ اس طرح کے فارمیٹ کے لئے بہترین مقام ہوگا۔

 

 

 

 

 

error: Content is protected !!