پشاور میں مشعل لانے کی تقریب، ڈی جی  سپورٹس کے تبادلے کے باعث عدم موجودگی خاتون ڈائریکٹریس رشیدہ غزنوی بھی تقریب میں شریک نہیں ہوئی

 

پشاور میں مشعل لانے کی تقریب، ڈی جی  سپورٹس کے تبادلے کے باعث عدم موجودگی
خاتون ڈائریکٹریس رشیدہ غزنوی بھی تقریب میں شریک نہیں ہوئی، ڈی جی کی جگہ اب الیاس آفریدی چیف ڈی مشن ہونگے

 

 

پشاور…نیشنل گیمز کیلئے کراچی سے لائی جانیوالی مشعل پشاور سپورٹس کمپلیکس پہنچانے کی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخواہ نے شرکت نہیں کی،

 

خالد خان کا تبادلہ گذشتہ دنوں ہوگیا تھا نئے ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخواہ نے اپنے عہدے کاچارج نہیں سنبھالا ہے اسی باعث نئے ڈی جی سپورٹس کی جگہ پرانے ڈی جی سپورٹس کی اتنی بڑی تقریب میں شرکت لازمی تھی تاہم وہ اس تقریب میں شریک نہیں ہوئے

 

اسی طرح خاتون ڈائریکٹریس مس رشیدہ غزنوی بھی اس تقریب میں شریک نہیں ہوئی رات گئے اس تقریب میں کھیلوں کے شعبے کے نمایاں کھلاڑیوں سمیت شعبہ کھیل کے اعلی افسران بشمول ڈائریکٹرو ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز و ایڈمنسٹریٹر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس و پشاور سپورٹس کمپلیکس اور سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے مختلف کھیلوں کے کوچز نے بھی شرکت کی

 

اس تقریب میں مشیر کھیل ڈاکٹر ریاض انور نے بھی شرکت کی.واضح رہے کہ ڈی جی سپورٹس خالد خان کے تبادلے کے بعد اب تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے الیاس آفریدی چیف ڈی مشن کی حیثیت سے کوئٹہ جائیں گے.

 

 

تعارف: News Editor