نیشنل گیمزکامشعل خیبرپختونخوا سے امن کے پیغام کے ساتھ پنجاب روانہ کردیا۔

 

 

خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدرسیدعاقل شاہ اور کھلاڑیوں نے مشعل گورنر کے حوالے کی

گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے بلوچستان میں 34 ویں نیشنل گیمز کے انعقاد کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اس سے دنیا بھر میں ملک کا ایک مثبت پیغام جائیگا۔ نیشنل گیمزکامشعل خیبرپختونخوا سے امن کے پیغام کے ساتھ پنجاب روانہ کردیا۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے 34 ویں نیشنل گیمز کی مشعل گورنرہاؤس سے پنجاب کیلئے روانہ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سیدعاقل شاہ اور کھلاڑیوں نے مشعل گورنر کے حوالے کی۔ تقریب میں صوبائی کابینہ کے اراکین ریاض انور،فضل الہی، ساول نذیرایڈوکیٹ،ملک مہرالہی اور رحمت سلام خٹک، خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سیدعاقل شاہ، سابق عالمی سکواش چیمپئن قمرزمان سمیت محکمہ کھیل کے حکام اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

انہوں نے کہاکہ نیشنل گیمز کا کردار ملک میں اتفاق واتحاد کو برقراررکھنے میں انتہائی اہم ہے۔کھیلوں کے فروغ کیلئے صوبائی اوروفاقی حکومت کے ساتھ ملکر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں

اور بالخصوص ضم اضلاع میں نوجوانوں کو کھیلوں کاسامان مہیاکیاجارہاہے تاکہ وہ بھی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے سکیں اور نہ صرف اپنا بلکہ ملک و قوم کا نام روشن کرسکیں۔

 

 

 

تعارف: News Editor