سپورٹس ایسوسی ایشنز کی سرپرستی کی جائے گی’گورنرخیبر پختو نخوا حاجی غلام علی

پشاور : گورنرخیبر پختو نخوا حاجی غلام علی ںے کہا ہے کہ صوبے میں کھیلوں کے ترقی کیلئے مثبت اقدامات اٹھانے کیلئے سپورٹس ایسوسی ایشنز کی سرپرستی کی جائے گی ۔

 

نوجوان نسل ہمارا بہتر مستقبل ہیں انہیں صحت مندانہ سرگرمیوں کے موقع مہیا کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنر ہاؤس پشاور میں سابق آئی جی پولیس سعید خان ، صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سید اظہر علی شاہ ،

 

صدر خیبر پختو نخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن نثار احمد ، صدر صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن ظاہر شاہ ، پاکستان آرچری فیڈریشن وصال محمد خان ، صدر رسہ کشی ایسوسی ایشن تاج محمد

اور سینئر سپورٹس جرنلسٹ غنی الرحمٰن و دیگر پر مشتمل وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر صوبائی نگران وزیراعلٰی خیبر پختو نخوا کے معاون خصوصی برائے مزدور ملک مہر الٰہی بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر صوبے میں کھیلوں کی ترقی اور بہترین ٹیلنٹ کوسامنے لانے اور خیبر پختو نخوا کے مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے مثبت اقدامات اٹھا نے پر تبادلہ خیال کیا ۔

 

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہاکہ اللہ کے فضل سے ہمارا یہ خطہ کافی زرخیز ہے اس مٹی نے سکواش لیجنڈ قمر زمان ، جان شیر خان ، ٹیبل ٹینس میں فہد خواجہ ، کراٹے کے ایشین سٹار کھلاڑی اور پرائیڈ آف پرفارمنس خالد نور ، بیڈمنٹن کے انٹرنیشنل کھلاڑی مراد علی ، انٹر نیشنل فٹبالر ارشد خان سمیت ک مختلف کھیلوں میں لاتعداد کھلاڑیوں کو جنم دیا ہے

 

جنہوں نے دنیائے کھیل میں پاکستان کو ایک بہتر شناخت دی ہے ۔ ہماری بھر پور کوشش ہوگی کہ خیبر پختو نخوا کھیلوں کا شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوں اور نچلی سطح پر بہترین ٹیلنٹ سامنے آئے ۔

 

وفد نے صوبے میں کھیلوں کیلئے گورنر حاجی غلام علی کی کوششوں کو سراہا اور کہاکہ انشاء اللہ انکی سرپرستی میں کھیلوں کو صحیح معنوں میں فروغ ملے گا ۔

 

 

 

 

تعارف: News Editor