نیشنل گیمز’باکسنگ کی خواتین ٹیم کو خیبر پختونخواہ کیساتھ جانے کا موقع نہیں ملا

 

ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ باکسنگ کی خواتین ٹیم کو خیبر پختونخواہ کیساتھ جانے کا موقع نہیں ملا ،
تریاسی کی جگہ چھیاسی کھلاڑی چلے گئے ، تین اضافی افراد کون لیکر گیا ، کسی کو پتہ بھی نہیں ، کم وقت کے باعث گاڑیاں بھیج دی گئی

۔پشاور…نیشنل گیمز کیلئے خیبر پختونخواہ کی ٹیموں کی روانگی کے موقع پر ان کے ساتھ جانیوالی باکسنگ کی دوسری ٹیم جوخواتین پر مشتمل تھی اور ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم تھی کو گاڑی میں جگہ نہیں ملی

 

اسی بناءپر چودہ کھلاڑی جو باکسنگ کی تھی کو خیبر پختونخواہ کی ٹیم کیساتھ جانے کا موقع نہیں ملا ، یہ باکسنگ کی ٹیم خیبر پختونخواہ کے پہلے دستے کیساتھ جانا چاہتی تھی تاہم ان کے جانے کے بارے میں چیف ڈی مشن کو نہیں بتایا گیا تھا

 

اسی بناءپر حوالے سے معلومات نہیں تھی ، دو گاڑیں جو قبل ازیں کھلاڑیوں کو پشاور سے کوئٹہ لے جانیوالی تھی ، کے مالکان نے بڑی گاڑیاں بھجوانے کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم آخری وقت میں ایک گاڑی اکتالیس سیٹوں پر مشتمل جبکہ دوسری پینتالیس سیٹوں پر مشتمل تھی اور جگہ نہ ہونے پر باکسنگ کی خواتین ڈیپارٹمنٹل کھلاڑیوں کو جگہ نہیں ملی اسی وجہ سے انہیں واپس کردیا گیا

 

واضح رہے کہ ان بسوں میں تریاسی کھلاڑیوں نے جانا تھا تاہم آخری وقت میں پتہ چلا کہ گاڑیوں میں تو چھیاسی افراد سوار ہیں ، اور یہ پتہ نہیں چل سکا کہ تین افراد کونسی ٹیم کیساتھ اضافی جارہے ہیں

 

اس بارے میں اولمپک اور سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے حکام نے معلومات حاصل کرنے کی کوشش بھی کی تاہم عین روانگی کے موقع پر تین زیادہ افراد کے جانے پر سب خاموش رہے ، اور کم وقت کے باعث بھی ان گاڑیوں میں جانیوالے تین افراد کا پتہ نہیں چلایا جاسکا

 

 

 

تعارف: News Editor